5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سلام آباد: گیس سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکا،6افراد ہلاک
جنگ نیوز -
اسلام آباد… اسلام آباد کے علاقے سہالہ میں واقع ایک ہوٹل میں گیس سلنڈر پھٹنے سے6افراد ہلاک اور20افراد زخمی ہو گئے۔ گیس سلنڈر پھٹنے کے بعدجائے وقوع پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں اور زخمی اور ہلاک شدگان کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔دھماکے کے وقت ہوٹل میں لوگ کھانا کھا رہے تھے کہ سلنڈرکادھماکا ہو گیا اور آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں لوگ جھلس کر زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق دھماکا گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا جو کہوٹہ روڈ پر واقع ایک ہوٹل میں ہوا اورنتیجہ میں 6افراد ہلاک اور20سے زائد زخمی ہو گئے۔