5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سیلاب زدگان کیلئے نیویارک اسٹاک ایکسچینج نے اپنی اسکرین پیش کردی
جنگ نیوز -
نیویارک ... نیویارک اسٹاک ایکسچینج نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کے لیے ایک گھنٹے اپیل کا وقت دیا۔ مگر ہمارے سفارت کاروں نے کیا کیا آئیے دیکھتے ہیں۔ٹی وی اسکرین پر جو آپ تصاویر دیکھ رہے ہیں،یہ کسی فلم کی پروموشن کے لیے نہیں لگائی گئیں۔بلکہ پاکستانی سفارت کاروں نے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے لگائی ہیں۔جی ہاں نیویارک کی اسٹاک ایکسچینج نے پاکستانی مشن کو سیلاب زدگان کی امداد کی اپیل کے لیے ایک گھنٹے اپنی فرنٹ اسکرین استعمال کرنے کا وقت دیا۔مگر ہمارے سفارت کاروں کو شاید سمجھ نہیں آیا کہ اس موقع کو غنیمت جان کر کس طرح سیلاب زدگان کے لیے بڑی بڑی کمپنیوں سے فنڈز حاصل کیے جائیں، اگر نہ مگر نیویارک میں پاکستانی سفارت کاروں نے سیلاب متاثرہ افراد اور متاثرہ علاقوں کی بجائے اپنی ہی تصاویر لگادیں۔شاید انہوں نے سوچا ہوگا کہ سیلاب زدگان کی تصاویر لگانے سے کیا فائدہ ۔لوگ ان کی شخصیت کو دیکھ کر ہی فنڈز دے دیں گے، مگر ہوا کیا۔ذرائع کے مطابق انہیں کوئی خاطر خواہ امداد تک نہ ملی ۔