5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کوٹری بیراج پر بدستور انتہائی اونچے درجے کا سیلاب
جنگ نیوز -
کوٹری بیراج پر بدستور انتہائی اونچے درجے کا سیلاب
کوٹری…کوٹری بیراج پر بدستور انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ جبکہ گڈو اور سکھر بیراجوں پر پانی کا بہاؤ بتدریج کم ہورہا ہے۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 9 لاکھ 38 ہزار 438 کیوسک اور اخراج 9 لاکھ 16 ہزار 33 کیوسک ہے۔سکھر بیراج پر بہت اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اور پانی کی آمد 7 لاکھ 195 کیوسک اور اخراج 6 لاکھ 56 ہزار 795 کیوسک ہے۔ گڈو بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اور پانی کی آمد 6 لاکھ 61 ہزار 715 کیوسک اور اخراج 6 لاکھ 52 ہزار 416 کیوسک ہے۔تونسہ پر پانی کی آمد اور اخراج 3 لاکھ 88 ہزار 708 کیوسک۔ چشمہ پر پانی کی آمد 4 لاکھ 47 ہزار 859 کیوسک اور اخراج 4 لاکھ 48 ہزار 864 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پنجند پر پانی کی آمد ایک لاکھ 17 ہزار 594 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 5 ہزار 944 کیوسک ہے۔تربیلا ڈیم پر پانی کا اخراج 2 لاکھ 62 ہزار 500 کیوسک جبکہ منگلا ڈیم پر 59 ہزار 18 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔