5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
امریکا :مشہور پُتلیاں اسمتھ سونینس امیریکن ہسٹری میوزیم کا حصہ بن گئیں
جنگ نیوز -
امریکا :مشہور پُتلیاں اسمتھ سونینس امیریکن ہسٹری میوزیم کا حصہ بن گئیں
واشنگٹن…امریکا کے مشہور دا مپٹ شو کے مشہور پُتلیاں اسمتھ سونینس امیریکن ہسٹری میوزیم کا حصہ بنا دیے گئے۔دا مپٹ شو انیس سو چھہتر سے انیس سو اکیاسی کے دوران چلنے والی مشہور ٹی وی سیریز تھی۔ جس نے تین ایمی ایوارڈز جیتے۔ اسکے کریکٹرز کئی فیچر فلموں میں بھی جلوہ گر ہوئے۔ اسکے ایک معروف کردار کرمٹ دی فروگ کا یہ مشہور جملہ اب بھی لوگوں کے حافظے میں محفوظ ہے کہ "سبز رنگ کا ہونا کوئی اتنا آسان بھی نہیں"۔واشنگٹن ڈی سی کے نیشنل میوزیم آف امیریکن ہسٹری کے ڈائریکٹر برینٹ گلاس کا کہنا ہے کہ اِن پتلیوں کو عجائب گھر کا حصہ بناکر امریکی تاریخ میں انٹرٹینمنٹ کے پاپولر کلچر کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔