تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

پاکستان رینجرز سندھ کا حفاظتی بندوں کی نگرانی کیلئے گشت کا سلسلہ جاری

جنگ نیوز -
پاکستان رینجرز سندھ کا حفاظتی بندوں کی نگرانی کیلئے گشت کا سلسلہ جاری

کندھکوٹ…پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے متاثرین سیلاب کے لئے امدادی کاروائیوں اور سیلابی پانی کو روکنے کے لئے بنائے گئے حفاظتی بندوں کی نگرانی کے لئے گشت کا سلسلہ جاری ہے۔ترجمان سندھ رینجرز میجر اورنگزیب کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے کندھ کوٹ،کشمور،لاڑکانہ ،جیکب آباد، شہداد کوٹ ،دادو ٹھٹھہ اور حیدر آباد کے سیلاب زدگان میں امدادی اشیا کے 100ٹرک تقسیم کئے جا چکے ہیں،ترجمان رینجرز کے مطابق امدادی اشیا میں خشک راشن،پینے کا صاف پانی ،خیمے ،کپڑے اور ادویات شامل ہیں،جبکہ پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سندھ کے مختلف علاقوں میں علاج کے کیمپ قائم کئے گئے ہیں،ترجمان رینجرز کے مطابق سندھ رینجرز کی جانب سے تمام حفاظتی بندوں پر چوکیاں قائم کر دی گئی ہیں اور مسلسل گشت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.