5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
قصور: مسافر ٹرین کی آخری بوگی ٹریک سے اتر گئی ،پانچ ریلوے اہلکار زخمی
جنگ نیوز -
قصور: مسافر ٹرین کی آخری بوگی ٹریک سے اتر گئی ،پانچ ریلوے اہلکار زخمی
قصور…قصور کے ریلوے اسٹیشن کے قریب پاکپتن سے آنے والی بلھے شاہ مسافر ٹرین کی آخری بوگی ٹریک سے اتر گئی جس سے پانچ ریلوے کے اہلکار زخمی ہو گئے۔قصورسے پاکپتن آنے والی بلھے شاہ مسا فر ٹرین قصور سے دو کلو میٹر کے فاصلے پر تھی تو ٹرین کی آخری بوگی جس میں ریلوے کے اہلکار سوار تھے سنگل ٹریک سے اتر گئی جس سے پانچ ریلوے اہلکار زخمی ہو گئے۔بوگی کو ٹرین سے الگ کر کے اسٹیشن کی طرف روانہ کر دیا گیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق فرید ایکسپریس اور دومسافر ٹرینیں لائین کلئیر ہونے کے انتظار میں اسٹیشن پر رکی ہوئی ہیں لائین کلئیر ہونے کے بعد ٹرینوں کو بحال کر دیا جائے گا۔گزشتہ ایک ماہ کے دوران جس میں انجن کی بریکیں فیل ہونااور بوگیوں کا پٹری سے اتر جانا معمول بن چکا ہے۔