تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سبی میں گیسٹرو سے چار افراد جاں بحق

جنگ نیوز -
سبی . . . بلوچستان کے ضلع سبی میں چار افراد گیسٹرو کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث جاں بحق ہوگئے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق سبی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے گیسٹرو کے 1سو50مریض ہسپتال لائے گئے ہیں جن میں سے چار مریض جانبحق ہوگئے ہیں ۔ان مریضوں میں بچوں کی تعداد زیادہ ہے جبکہ باقی مریضوں کو طبی امدادمہیا کی جارہی ہے ۔ذرائع کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں لگائے گئے امدادی کیمپوں میں سیلاب زدگان کے علاج معالجے کے لئے 12میڈیکل اور چارمیڈیکل موبائیل سروس کا انتظام کیا گیا ہے جس کے ذریعے 35ہزار سے زائد متاثرین جن میں بچے ، بوڑھے اور خواتین کی ایک بڑی تعدادشامل ہے ان کا علاج معالجہ کیا جا چکا ہے۔اس کے علاوہ امدادی اشیا میں خوراک کے ساتھ متاثرین کو مفت ادویات بھی مہیا کی جارہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.