تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

پاک انگلینڈ سیریز کا آخری ٹیسٹ آج لارڈز میں شروع ہوگا

جنگ نیوز -
لندن . . . لارڈز کا تاریخی میدان، پاکستان اورانگلینڈ مدمقابل،،سیریزکا چوتھا اورآخری ٹیسٹ کل شروع ہوگا،،انگلش ٹیم کو سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے ،یوں پاکستان کے پاس سیریز برابر کرنے کاایک ہی موقع ہے۔سلمان بٹ نے دو ٹیسٹ جیت کر ٹیم کو فتح کی راہ دکھا دی ہے۔لارڈز کے تاریخی میدان پرپاکستان اورانگلینڈکی ٹیمیں ٹیسٹ میچ کرکٹ میں تیرہویں مرتبہ مدمقابل ہوں گی، بارہ میچز میں دونوں ٹیموں کو تین تین فتوحات حاصل ہوئیں۔پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان لارڈز میں آخری ٹیسٹ دوہزارچھ میں کھیلاگیا جو ڈرا ہوگیا ، اس میچ میں محمدیوسف نے ڈبل سنچری بنائی تھی ۔حالیہ سیریز میں پاکستان ٹیم کی بولنگ لائن تو بھرپورفارم میں نظرآئی ہے لیکن بیٹنگ لائن میں تسلسل کی کمی رہی،البتہ اوول میں جیت کے بعدپاکستان ٹیم کامورال بلند ہے،کپتان سلمان بٹ کے مطابق ٹیم سیریز برابرکرنے کی پوری کوشش کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.