5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کراچی:ڈالمیا سے2منشیات فروش گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی کے علاقے ڈالمیا میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش گروہ کے2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق عزیز بھٹی تھانے کی پولیس نے ڈالمیا شانتی نگر میں چھاپہ مار کر منشیات فروش عبدالحمید عرف لالا کو گرفتار کرکے2 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کرلی،،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم پولیس کو18 واردتوں میں مطلوب تھا،دوسری کاروائی کے دوران پولیس نے اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروش ملزم جاوید کو گرفتار کرلیا۔