5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
دریائے ادیزئی کے مقام پربدستور اونچے درجے کا سیلاب
جنگ نیوز -
پشاور . . . صوبہ خیبرپختونخوا میں دریائے ادیزئی کے مقام پربدستور اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کااخراج تینتس ہزارچارسوباون کیوسک ہے۔فلڈسیل پشاورکی جانب سے جاری کردہ اطلاع کے مطابق دریائے سوات خیالی میں چارسدہ روڈ، دریائے پنج کوڑہ میں دیرتالاش،دریائے کابل میں ورسک اور دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقامات پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جہاں باالترتیب پانی کا اخراج انتیس ہزارچھ سو باسٹھ،پندرہ ہزارتینتس، اٹھاون ہزارنوسوستراورنواسی ہزارسوکیوسک ہے جبکہ دریائے سوات میں اماندرہ کے مقام معمول کے مطابق سیلاب اور خوازہ خیلہ میں کم درجے دریائے جندی میں چارسدہ میں بھی کم درجے کا سیلاب ہے۔