5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کراچی:موچکو میں پولیس کارروائی،2ڈاکو گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی . . . کراچی کے علاقے موچکو میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردتوں میں ملوث2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق موچکو کے علاقے میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی متعدد واردتوں میں ملوث2 ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا،،پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی شناخت طاہر بلوچ اور نیاز حسین کے نام سے ہوئی ہے،،جن کے خلاف مدعی کی مدعیت میں مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔