تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

معروف آئرش پاپ بینڈ U2 کا روس میں پہلا کنسرٹ

جنگ نیوز -
ماسکو . . . معروف آئرش پاپ بینڈ U2 کا روس میں پہلا کنسرٹ ہوا۔ پرفارمنس نے ہزاروں شائقین کو جھومنے پر مجبور کردیا۔ماسکو کے لوژنِیکی اسٹیڈیم میں کنسرٹ کیلئے خصوصی اسٹیج تیار کروایا گیا تھا۔ شو کے آغاز سے پہلے ہی ہزاروں کی تعداد میں ماسکو کے شہری اور سیاح اسٹیڈیم پہنچنا شروع ہوگئے تھے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات دیکھنے میں آئے اور دو ہزار سے زیادہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ U2 کے Bono جب اپنی ٹیم کے ساتھ اسٹیج پر آئے تو روسی مداحوں نے نعرے لگا کر اور سیٹیاں بجاکر ان کا شاندار استقبال کیا۔ اور انکی پرفارمنس پر جھومتے رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.