تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

مختلف ڈیمز میں پانی کی سطح کی صورتحال

جنگ نیوز -
لاہور . . . کوٹری بیراج پر بدستور انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ جبکہ گڈو اور سکھر بیراجوں پر پانی کا بہاؤ بتدریج کم ہورہا ہے۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق کوٹری بیراج پر پانی کی آمد9 لاکھ38 ہزار438 کیوسک اور اخراج9 لاکھ16 ہزار33 کیوسک ہے۔سکھر اور گڈو بیراجوں پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ سکھر بیراج پر پانی کی آمد6 لاکھ97 ہزار335 کیوسک اور اخراج6 لاکھ56 ہزار795 کیوسک ہے۔ گڈو بیراج پر پانی کی آمد6 لاکھ50 ہزار793 کیوسک اور اخراج6 لاکھ40 ہزار822 کیوسک پر آگیا ہے۔تونسہ پر پانی کی آمد اور اخراج3 لاکھ88 ہزار708 کیوسک ہے۔ چشمہ پر پانی کی آمد3 لاکھ93 ہزار246 کیوسک اور اخراج3 لاکھ94 ہزار189 کیوسک ریکارڈ ہوگیا ہے۔ پنجند پر پانی کی آمد ایک لاکھ17 ہزار594 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ5 ہزار944 کیوسک ہے۔تربیلا ڈیم میں پانی بدستور اپنی1550 فٹ کی انتہائی سطح پر ہے۔ یہاں پانی کی آمد اخراج2 لاکھ66 ہزار100 کیوسک ہے۔ منگلا ڈیم پر پانی کی سطح1206 فٹ ہے۔جبکہ پانی کی آمد و اخراج56 ہزار741 کیوسک ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.