5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
وینزویلا:پارلیمانی انتخابات کیلئے مہم میں جھڑپ، متعدد افراد زخمی
جنگ نیوز -
کراکس . . . وینزویلا میں پارلیمانی انتخابات کے لیے انتخابی مہم میں حصہ لینے والے اپوزیشن ارکان اور پو لیس میں جھڑپ ہو گئی جس میں کئی افراد زخمی ہو ئے ۔ وینزویلا میں 26 ستمبر کو پارلیمانی انتخابات ہو نگے جس کے لیے اپوزیشن نے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے ، اپوزیشن اراکین جب اپنے انتخابی مہم کے لیے پارلیمنٹ بلڈنگ کے نزدیک پہنچے تو نیشنل گارڈ کے سپاہیوں نے ان پر آنسو گیس کے شیل فا ئر کیے ، جس کے بعد وہ لوگ مشتعل ہو گئے اور انھوں نے توڑ پھوڑ کی جس کے بعد اپوزیشن اراکین کی پو لیس کے ساتھ بھی جھڑپ ہو ئی ۔ اپوزیشن نے 5 سال پہلے پارلیمانی الیکشن کا بائیکاٹ کردیا تھا لیکن اس مرتبہ تمام اپوزیشن جماعتیں الیکشن مین حصہ لے رہی ہیں۔