5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
شہدادکوٹ:سم نالے میں بڑا شگاف، شہر خالی کرنے کی آخری وارننگ جاری
جنگ نیوز -
شہداد کوٹ . . . سم نالے میں بڑا شگاف پڑ گیا ہے اور شہداد کوٹ شہر خالی کرنے کی آخری وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ ڈی پی او شہداد کوٹ نے شہر خالی کرنے کی آخری وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہری فوری طور پر محفوظ علاقوں میں منتقل ہو جائیں۔ سم شاخ کا پانی فقیرموہن لال گاوں میں داخل ہوگیا ہے جو شہداد کوٹ سے 3 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ انتظامیہ شگاف پُر کر نے کی کوشش کررہی ہے۔ علاقہ خالی کرنے کیلئے مساجد میں سائرن بجائے جارہے ہیں اور اعلانات کیئے جارہے ہیں۔ لوگوں نے علاقہ خالی کرنا شروع کر دیا ہے اور بڑی تعداد میں عوام لاڑکانہ کا رخ کر رہے ہیں۔