5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
آسام کے فن کار نے بنائے ماحول دوست برتن اور چھری کانٹے
جنگ نیوز -
نئی دہلی . . . بھارتی ریاست آسام میں ایک شخص نے بانس سے 3.5 ملی میٹر یعنی چاول کے دانے کے برابر کا کٹلری سیٹ بنایا ہے۔آسام کا رہنے والا شخص ماہانتا نے چاول کے دانے کے برابر کی کٹلری پر مختلف خوبصورت ڈیزائن بھی تراشے ہیں۔اس کٹلری سیٹ میں چُھری کانٹے چمچے شامل ہیں۔ان کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا سب سے چھوٹا کٹلری سیٹ ہے۔اس کے علاوہ وہ عام طور پر بھی بانس سے بنی ہوئی کٹلری بناتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے بانس کی کٹلری اس لیے بنائی ہے تاکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی ہوسکے۔