5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
ایم کیو ایم جمہوری جماعت ہے ، مارشل لا ء کی حمایت نہیں کی،بابر غوری
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . سینیٹر بابر غوری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم جمہوری جماعت ہے اس نے مارشل لا کی کبھی حمایت نہیں کی۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کہی۔انہوں نے کہا کہ جب ملک میں کوئی مصیبت یا پریشانی آتی ہے تو کیا فوج کو طلب نہیں کیا جاتا؟ ابھی حالیہ سیلاب کی ہی مثال لے لیں کیا ہم نے فوج کو طلب نہیں کیا یا پولیس اور سول ڈیفنس کی مدد سے صورت حال کو کیوں کنٹرول نہیں کیا؟ انہوں نے ماضی کی بات کرتے ہو ئے کہا کہ میاں نواز شریف جب ضیاالحق کی آنکھ کا تارا بنے ہو ئے تھے اس وقت الطاف حسین کو6ماہ کی سزا اور کوڑوں کی سزا ہو ئی انہوں نے سزا کا مقابلہ کیا ملک سے بھاگے نہیں نہ ہی کوئی سعودی عرب سے یا بر طانیہ سے انہوں نے جہاز منگوایا۔انہوں نے کرپٹ سیاستدانوں کی بات کی ہے اب اس معاملے میں جو لوگ خود کود رہے ہیں یہ ان سے پوچھا جائے کہ وہ اس معاملے پر وضاحتیں کیوں پیش کر رہے ہیں۔