5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کا امکان
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد،راولپنڈی ،گوجرانوالہ،فیصل آباد،ہزارہ ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیا ت کے مطابق آیندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب ،خیبر پختونخوا،بلوچستان علاقے گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے ، بالائی سندھ میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش لاڑکانہ میں 60 ملی میٹر،سیاہیوال میں 33 نوبہ ٹیک سنگھ28 اور فیصل آباد میں 25 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،جبکہ سبی میں 32 ڈی آئی خان 21،بھکر 20،ژوب 18 راولپنڈی 15 اور چکلالہ میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔