5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
دپیکا نے اپنی گردن سے رنبیر کپور کے نا م کا ٹیٹو مٹانے کا فیصلہ کر لیا
جنگ نیوز -
ممبئی . . . با لی وڈ کے فلمی ستا رے دپیکا پڈوکون اور رنبیر کپورکی پریم کہا نی حتمی طور پر اختتام پذیر ہو گئی ہے۔ دپیکا نے اپنی گردن کی پشت پر کھدوائے رنبیر کپور کے نا م کے ٹیٹو کو مکمل طور پر مٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دپیکا اوررنبیر کے تعلقا ت ختم ہو ئے کا فی عرصہ گز ر گیا ہے لیکن دپیکا اب تک اس آخری نشا نی کو سنبھالے ہو ئے تھی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عنقریب دپیکا لیزر ٹیکنا لو جی کی مددسے اس ٹیٹو کو ہٹا دیں گی۔واضح رہے کہ فلم لفنگے پر ندے اور کھیلیں ہم جی جا ن سے کی شو ٹنگ کے دوران بھی دپیکا نے رنبیر کپور کے نا م کے اس ٹیٹوکو کیمرے کی آنکھ سے چھپا نے کی بھی بھر پو ر کوشش کی تھی۔