تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سینیٹ:ایم کیو ایم نے شریف برادران کیخلاف تحاریک جمع کرادیں

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . ایم کیو ایم کے سینیٹرز نے شریف برادران کے خلاف قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ میں بھی دو تحاریک استحقاق جمع کرادی۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹرز نے قومی اسمبلی کے بعد اب قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ میں بھی دو تحاریک استحقاق جمع کرادی، وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ و سینیٹرزبابر غوری کی سربراہی میں شریف برادران کے خلاف دو تحاریک استحقاق سینیٹ میں جمع کرادی ، تحاریک میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف طیارہ ہائی جیکنگ کیس کے بعد فوجی ڈکیٹٹر کے ساتھ معاہد ہ کے بعد ملک سے باہر چلے گئے اور معاہدے کے بارے میں قوم سے جھوٹ بولا گیا جبکہ دوسرے تحاریک میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور چودھری نثار علی خان کی رات گئے آرمی چیف جنرل کیانی سے ملاقاتوں کے حوالے سے ہے،ایم کیوایم نے تحاریک استحقاق میں مطالبہ کیا ہے کہ شہبازشریف اور چودھری نثار کی جنرل کیانی سے ملاقاتیں جمہوری اصول کے خلاف ہے،جس سے قوام اور پارلے منٹ سے مجروع ہوا ہے، تحریک استحقا ق جمع کرنے کے بعد میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے بابر غوری کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم جمہوری جماعت ہے کبھی مارشل لا کی حمایت نہیں کی انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے سزا کے بعد ڈکٹیٹر سے معاہدہ کیا اور ملک سے چلے گئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور اپوازیشن رہ نما چودھری نثارنے جنرل کیانی سے رات گئے ملاقاتیں کیں ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.