5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سیالکوٹ واقعے کو سیاست کی نذر نہ کیا جائے،فاروق ستار
جنگ نیوز -
سیالکوٹ . . . ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینراور سمندر پار پاکستانیزکے وزیرڈاکٹر فاروق ستار نے مطالبہ ہے کہ بیہمانہ تشدد سے ہلاک ہونے والے دو بھائیوں کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کو منظر پر لایا جائے اور واقعہ میں ملوث افراد کو نشان عبرت بنایا جائے۔ تشدد سے ہلاک کئے جانے والے دو بھائیوں منیب اور مغیث کے والدین سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفت گوکرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہناتھا کہ دو بھائیوں کو قتل کرنے کے لئے جس بربریت اور وحشت کا مظاہرہی کیا گیا اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ واقعہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جانی چاہیییں اور دنیا میں پاکستانی کی بدنامی کا باعث بننے والے کرداروں کو گرفتار کرکے قرارواقعی سزائیں دی جائیں۔ فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم نے دو بھائیوں کے قتل کے خلاف سینیٹ میں تحریک التوا بھی جمع کرادی ہے تاہم ایسے واقعات کو سیاست کی نذر نہ کیا جائے۔ فاروق ستار نے سپریم کورٹ کی جانب سے واقعہ کا ازخود نوٹس لئے جانے کو خوش آئند قرار دیا اور مطالبہ کیاکہ انکوائری رپورٹ کو پبلک کیا جائے۔