تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

لندن:شعبدے بازی کی بے مثال کرتب دکھاتی کتیا

جنگ نیوز -
لندن . . . شعبدے بازی جہاں بچوں بڑوں کے علاوہ کھیل کے میدان میں مختلف کھیلوں کی شکل میں بیحد مقبول ہے وہیں جانور بھی اپنی شعبدے بازی کی صلاحیتیں دکھانے میں کسی سے کم نہیں ہیں اور دنیا بھر میں کئی جانور اس میدان میں اپنی صلاحیتوں کو منوا چکے ہیں۔انگلینڈ سے تعلق رکھنے والی دس سالہ کتیاسنڈی بھی اپنے شعبدے بازی کے کرتب دکھانے میں کسی سے کم نہیں۔توازن برقرار رکھنے اور مختلف کرتب دکھانے کی صلاحیتوں سے مالا مال سنڈی ناصرف اپنے اگلے پنجوں پر کافی کے مگ سنبھال سکتی ہے،چمچ پر گیند رکھے اس منہ میں دبوچ کر چل سکتی ہے بلکہ اپنے سر پر کئی گلاسوں کی ٹرے کا توازن بھی برقرار رکھ سکتی ہے۔سنڈی کی ان ہی مبہوت کُن اور شعبدے بازی کی ماہرانہ صلاحیتوں کی وجہ سے اسےJuggling Dogکے نام سے پکارا جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.