5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
الطاف حسین لندن سے بیانات دینے کے بجائے سامنے آئیں،بلور
جنگ نیوز -
پشاور…عوامی نیشنل پارٹی کے سینیر صوبائی وزیر بشیر احمد بلور نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے مارشل لا کی حمایت میں دیے گئے بیان کے خلاف خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی ہے۔ سینیر وزیر بشیر احمد بلور نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے سیکریٹریٹ میں تحریک التوا جمع کرائی ہے۔ جس میں انھوں نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے مارشل لا کی حمایت میں بیان کی مذمت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفت گو میں بشیر بلور نے کہا کہ ایم کیو ایم کو مارشل لا دور میں پھلنے پھولنے کا موقع ملتا ہے۔ مارشل لا کے بغیر ایم کیو ایم کی سیاست نہیں چل سکتی اور مارشل لا ہی میں ایم کیو ایم کو تحفظ ملتا ہے۔ لیکن جمہوریت میں ایسا نہیں ہوتا۔ اس لیے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے مارشل لا کی حمایت میں بیان دیا۔ انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔