تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

نواب اکبر خان بگٹی شہید کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، الطاف حسین

جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ نواب اکبر خان بگٹی شہید کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے ۔جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ اور بزرگ بلوچ رہنماء نواب اکبر خان بگٹی شہید کی چوتھی برسی کے موقع پر الطاف حسین نے شہید کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ اکبربگٹی کا بہیمانہ قتل مظلوم بلوچ عوام پر سراسر ظلم ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اکبر خان بگٹی شہید کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور قتل کی تحقیقات پاکستان کے عوام کے سامنے لائی جائے ۔الطاف حسین نے نواب اکبربگٹی شہید کے سوگوارلواحقین ، جمہوری وطن پارٹی کے رہنماوٴں ، کارکنوں اور بلوچ عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اکبر بگٹی شہید کو جنت الفردو س میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوارلواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔(آمین)




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.