5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کوئٹہ: اکبر بگٹی کی برسی پر بلوچستان کے متعدد اضلاع میں شٹر ڈاؤن
جنگ نیوز -
کوئٹہ…بلوچستان کے ممتازقوم پرست رہنمانواب محمداکبر بگٹی کی چوتھی برسی پر کوئٹہ سمیت صوبے کے متعدد اضلاع میں شٹرڈاون ہڑتال کی گئی۔نواب محمد اکبربگٹی کی چوتھی برسی کے موقع پر کوئٹہ میں شٹرڈاون ہڑتال کی گئی تمام اہم کاروباری مراکز لیاقت بازار،عبدالستار روڈ،جناح روڈ، قندہاری بازار،مسجد روڈ،طوغی روڈ،اوراس سے ملحقہ علاقوں میں دکانیں بندرہیں جبکہ شہرمیں ٹریفک بھی معمول سے کم تھی۔ بلوچستان بارایسوسی ایشن کی اپیل پروکلا نے یوم سیاہ منایااورعدالتوں کابائیکاٹ کیااسکولوں اوردفاترمیں حاضری بھی معمول سے کم تھی ،کیپیٹل سٹی پولیس آفیسرغلام شبیرشیخ نے جیونیوزکوبتایاکہ شہرمیں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اورچارہزار سے زائد پولیس اہلکارتعینات کئے گئے تھے جبکہ فرنٹیر کور اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے اہلکار بھی تعینات تھے تاہم کسی ناخوشگوارواقعہ کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔نواب اکبرخان بگٹی کی چوتھی برسی کے موقع پرقلات، نوشکی، آواران، مستونگ، خضدار،خاران، بولان،حب، تربت، پنجگور،آواران ،مند،بلیدہ،مکران ،اور گوادر میں بھی شٹرڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کی گئی ۔ تاہم کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی۔