تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

لاہور: جنرل طارق کے مغوی داماد بازیاب نہیں ہوسکے،مقدمہ درج

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں گزشتہ رات اغوا ہونے والے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل طارق مجید کے داماد اور برکت مارکیٹ کے صدر عامر ملک تاحال بازیاب نہیں ہو سکے۔پولیس نے عامر ملک کے اغوا کا مقدمہ8 نا معلوم افراد کیخلاف درج کر لیا ہے۔واقعہ کے بعد پنجاب میں تمام قانون نافذ کرنیو الے ادارے اور خفیہ ایجنسیاں متحرک ہو گئی ہیں ۔اغوا کاروں کی جانب سے مغوی کے اہلخانہ کو کوئی فون نہیں آیا،جبکہ عامر ملک کے والدین آفتاب ملک وغیرہ عمرے پر گئے ہوئے ہیں جو آج رات8 بجے پاکستان پہنچیں گے۔عامر ملک گارڈن ٹاؤن میں انجمن تاجران کے صدر بھی ہیں اور رات گھر پہنچے ہی تھے کہ ایک کار اوردو موٹر سائیکلوں پر8 افراد انہیں گن پوائنٹ پر اغوا کر کے لے گئے۔واقعہ کیخلاف برکت مارکیٹ کے تاجروں نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور انہیں جلد بازیاب کرنے کا مطالبہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.