تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

بھارت نے دریاؤں میں مزید پانی چھوڑا تو بڑا نقصان ہوگا، ایگری فورم

جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان ایگری فورم نے خبر دار کیا ہے کہ اگر بھارت نے دریائے چناب ،ستلج ،راوی اور بیاس میں مزید پانی چھوڑاتو پنجاب کے18 سے زائد اضلاع میں لاکھوں ایکڑ اراضی زیر آب آجائیگی اور بڑے پیمانے پر مالی نقصان بھی ہوگا ۔ لاہور میں جیو سے گفتگو کرتے ہوئے ایگری فورم کے صدر ابراہیم مغل نے کہا کہ اگر بھارت نے پانی چھوڑا توستلج بیاس اور راوی میں سیلاب کا خدشہ ہے جس کی رفتار40 سے50 کلو میٹر ہو سکتی ہے اور اخراج4 سے 5 لاکھ کیوسک ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا بھارت سے پانی کی آمد میں د و روز اور بعض مقامات پر سات روز بھی لگ سکتے ہیں ، اگرستلج یا بیاس میں پانی آیا تو وہاڑی دیپالپور پاکپتن ،بصیر پور اوکاڑہ اضلاع اور ہیڈ اسلام متاثر ہونگے جبکہ دریائے چناب میں پانی چھوڑنے سے ہیڈ مرالہ ،اپر چناب اور لوئر چنا ب کا علاقہ زیرآب آئیگا ۔انھوں نے کہا کہ حکومت بھارت سے رابطہ رکھے اور تباہی سے بچنے کیلئے اقدامات کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.