5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
مقبوضہ کشمیر میں کرفیو مزید سخت، سیکیورٹی فورسز کی تعداد میں اضافہ
جنگ نیوز -
سری نگر…مقبوصہ جموں کشمیر میں بھارتی حکام نے کرفیو سخت کردیا ہے تاکہ مظاہرین حریت رہنماوں کے اعلان کردہ مظاہروں میں حصہ نہ لے سکیں۔ کرفیو کی وجہ سے سری نگر سمیت دیگر علاقوں میں کرفیونافذ سڑکیں ویران ہیں تاہم وہاں سیکیورٹی فورسز سڑکیں ویران۔۔تاہم مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ مظاہرین کو مظاہرہ کرنے سے روکا جائے۔اس سے پہلے24 اگست کو حریت کانفرنس کے سربراہ سید علی شاہ گیلانی نے جموں و کشمیر چھوڑو مہم کے دس روزہ احتجاج کا اعلان کیا تھا۔مقبوصہ وادی میں مسلسل کرفیو اور جھڑپوں میں اب تک 60 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔