5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
دہشتگرد کمیں گاہیں، امریکا ،افغانستا ن سے باہر بھی توجہ دے،کرزئی
جنگ نیوز -
کابل …افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ شدت پسندی کے خلاف جنگ میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے اور امریکا کو اپنی توجہ افغانستان سے باہر شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر مرکوز کرنی چاہئے۔ کابل میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جیمس میٹس سے ملاقات کے بعد صدر کرزئی نے ایک بیان میں کہا کہ جب تک افغانستان سے باہر شدت پسندوں کے ٹھکانے قائم ہیں شدت پسندی کے خلاف جنگ نہیں جیتی جاسکتی۔ان کا کہنا تھا کہ جنگ میں عام شہریوں کی ہلاکتوں میں کمی بھی فتح کے حصول میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔