تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

بجلی کا شارٹ فال ایک ہزار میگاواٹ ہونے سے لوڈ شیڈنگ جاری

جنگ نیوز -
لاہور…ملک میں بجلی کا بحران جاری ہے شارٹ فال ایک ہزار میگاواٹ کے قریب برقرار ہے جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔پیپکو کے ترجمان کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق بجلی کی پیداوار 13761 میگاواٹ ہے جبکہ ڈیمانڈ 14800 میگاواٹ کے قریب ہے اس ایک ہزار کے شار ٹ فال کو پورا کرنے کے لئے شہروں اور دیہات مختلف دورانیئے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے پیپکو ترجمان کا کہنا ہے کہ کہ مجموعی پیداوار میں ہائیڈل 6404 تھرمل 2287 آئیی پی پیز 5008 اور رینٹل 62 میگاواٹ ہے کے ای ایس ای کو 700 میگاواٹ بجلی سپلائی کی گئی ترجمان کا کہنا ہے کہ حالات خراب میں ہیں اور جلد بند پاور پلانٹس چلنے سے یہ شارٹ فال بھی صفر ہو جائے گا ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.