تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

:پریزائڈنگ آفیسر کے اغوا کا مقدمہ درج کرانیکی ہدایت

جنگ نیوز -
لاہور…الیکشن کمشنر پنجاب نے گوجرانوالہ سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے100 کے ضمنی انتخاب کے دوران پریزائیڈنگ افسرکواغواکرنیوالے افراد کیخلاف مقدمہ درج کرانے کی ہدایت کی ہے۔ صوبائی الیکشن کمشنر اختر حسین صابر نے جیو نیوز کوبتایاہے کہ گوجرانوالہ میں ضمنی انتخاب کے دوران پریزائیڈنگ افسر پولنگ اسٹیشن نمبر55 اقبال چیمہ نے شکایت کی تھی کہ انہیں نامعلوم افراد نے پولنگ کے بعد اغوا کرکے ان سے بیلٹ باکسز چھیننے کی کوشش کی، جس پرصوبائی الیکشن کمشنر نے متعلقہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کو ہدایت کی کہ وہ اس واقعہ کیخلاف مقدمہ درج کرائیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ضمنی انتخاب کے صاف اور شفاف انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن نے مکمل انتظامات کئے تھے، دھاندلی اور انتخابی عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی شکایات کانوٹس لیا گیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.