تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

خیبر پختونخوا :9 پولیس افسران کے تبادلوں کا نوٹی فکیشن جاری

جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختونخوا حکومت نے9 پولیس افسران کے تبادلوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیاہے۔ پشاور سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ہیڈکوارٹر عبدالمجیدمروت کو تبدیل کرکے کمانڈنٹ ایلیٹ فورس تعینات کردیاگیا ہے۔ کمانڈنٹ ایلیٹ فورس خالد مسعود کو ایڈیشنل آئی جی ہیڈکوارٹر خیبر پختونخوا، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ امیرحمزہ محسود کو کمانڈنٹ فرنٹیئر ریزرو پولیس تعینات کردیاگیا ہے جبکہ ڈی آئی جی مردان اخترعلی شاہ کو قائمقام ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن صادق کمال اورک زئی کو ڈی آئی جی آپریشن اور سلطان حنیف اورک زئی کو ڈی آئی جی اسٹریٹیجک اینڈ پلاننگ تعینات کیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ڈی آئی جی انوسٹی گیشن افتخاراحمد کو ڈی آئی جی بنوں، محمد مسعود خان کو ڈی آئی جی کوہاٹ اورعبداللہ خان کو ڈی آئی جی مردان مقرر کیا گیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.