تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

ملک توڑنے کی سازش کرنے والوں نے اکبر بگٹی کو شہید کیا، طلال بگٹی

جنگ نیوز -
کوئٹہ …صدر جمہوری وطن پارٹی نوابزادہ طلال اکبر بگٹی نے کہا ہے کہ ہم ملک توڑنے کی کوشش کرنیوالے عناصر کا چیلنج کرتے ہیں اور ایسا کرنیوالے عناصر میں وہی لوگ ملوث ہیں جنہوں نے نواب اکبر بگٹی کو شہید اور لال مسجد میں معصوم جانوں کا قتل عام کیا اور نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹا۔بگٹی ہاوس میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نوابزادہ طلال اکبر بگٹی نے آج بلوچستان بھر میں اکبر خان بگٹی کی برسی پر ہڑتال کو کامیاب بنانے پر عوام اور تاجر برادری اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا انہوں نے اس موقع پر الزام عائد کیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے گذشتہ شب شہر میں مختلف مقامات پر ان کی پارٹی کے جھنڈے اتارے، آئندہ اگر ایسا کیا گیا تو اس سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چند اہلکاروں نے پرنس روڈ پر زبردستی دکانیں کھلوانے کی بھی کوشش کی ۔ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے مارشل لا کے حوالے سے بیان کے بارے میں کئے گے سوال کے جواب میں نوابزادہ طلال بگٹی نے کہا کہ ایسا غیر جمہوری ہوگا ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.