5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
قصور :دریائے ستلج کے بہاؤ میں مزید تیزی آ گئی،پانی کی سطح 18فٹ بلند
جنگ نیوز -
قصور ... دریائے ستلج میں قصور کے سرحدی علاقہ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں مزید تیزی آ گئی جس سے پانی کی سطح18فٹ سے بھی بلند ہو گئی ہے،اورسینکڑوں ایکڑ پرکھڑی فصلیں اورکئی دیہات زیر آب آ گئے ہیں۔ فلڈ وارننگ سنٹر کے مطابق قصور کے علاقے کیکر پوسٹ پر دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤمیں تیزی آ گئی ہے،جس سے پانی نے مستے کی نگر،چھانٹ،فتی والا،بنگلہ دیشی،تلوار پوسٹ، اور دیگر سرحد علاقوں میں پھیل گیا ہے۔کئی مقامات پرسینکڑوں ایکڑ کھڑی فصلیں اوردیہات زیرآب آگئے ہیں تاہم مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔فلڈ وارننگ سنٹر کے مطابق بھارتی فیروز پورہیڈ ورکس کے دس گیٹ کھولے جا چکے ہیں اورآئندہ 48 گھنٹوں میں پانی کی سطح میں مزید اضافہ کا خطرہ ہے جو کنگن پور، پاکپتن اور بہاولنگر کے علاقوں میں طغیا نی لا سکتا ہے۔