5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
لاہور : ڈکیتی کے دوران دکاندارکی فائرنگ،ڈاکو ہلاک،ساتھی فرار
جنگ نیوز -
لاہور : ڈکیتی کے دوران دکاندارکی فائرنگ،ڈاکو ہلاک،ساتھی فرار
لاہور…لاہور میں ڈکیتی کے دوران دکاندار نے فائرنگ کرکے ایک ڈاکو ہلاک کردیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فرار ہوگیا۔لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں تاجروں کے مطابق دو مبینہ ڈاکو ایک بیکری شاپ میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر لوٹ مار شروع کر دی اس دوران ایک ڈاکو پسٹل کیش کاؤنٹر پر رکھ کر نقدی سمیٹنے کے لئے آگے بڑھا تو دکاندار نے اسی کا پسٹل پکڑ کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی باہر سے ایک شہری کی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ڈاکو دو گھنٹے پہلے اقبال ٹاؤن سے ایک موٹر سائیکل چھین کربھاگے تھے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی گئی جبکہ دکاندار کوتفتیش کے لیے حراست میں لے لیا گیا۔