5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
مصر:قاہرہ میں توانائی کے حالیہ بحران کیخلاف مشعل بردار جلوس
جنگ نیوز -
مصر:قاہرہ میں توانائی کے حالیہ بحران کیخلاف مشعل بردار جلوس
قاہرہ…مصرمیں توانائی کے حالیہ بحران کے باعث شہریوں نے قاہرہ میں مشعل بردار جلوس نکالا۔العربیہ کے مطابق قاہرہ میں مشعل بردار احتجاجی مظاہرے کا اہتمام حزب مخالف کی ایک جماعت کی جانب سے کیا گیا۔ مظاہرے میں سینکڑوں افراد نے مشعلیں جلا کربجلی کی لوڈشیڈنگ روکنے میں حکومت کی ناکامی کے خلاف احتاج کیا۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی اور بجلی کا بحران فوری طوپرختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ گذشتہ چند ہفتوں سے مصر کے بیشرعلاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اوربعض شہروں میں درجہ حرارت 40 درجے سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ ہے۔ جس کے باعث بجلی کے استعمال کی مقدار میں بھی 10 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔گرمی میں ا ضافے اور کئی پاور جنریٹروں کی بندش کے باعث مرکزی شہر قاہرہ جیسے علاقے بھی متاثرہو ئے ہیں۔ کئی شہروں میں دو دو گھنٹے کی مسلسل لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔