5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
امریکا سیلاب کے بعد کی ضروریات کیلئے 20کروڑڈالر امداددیگا
جنگ نیوز -
امریکا سیلاب کے بعد کی ضروریات کیلئے 20کروڑڈالر امداددیگا
واشنگٹن…امریکا سیلاب کے بعد کی ضرورتوں کے لیے پاکستان کوبیس کروڑڈالر امداددے گا۔کیری لوگر بل سے پانچ کروڑڈالر کی رقم بھی اس میں منتقل کی جائے گی۔واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان فلپ کراؤلی نے صحافیوں کو بتایا کہ یوایس ایڈ ایڈمنسٹریٹر راجیوشاہ کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے اضافی فنڈ ریلیز کرے گا۔پاکستان کے دورے ک اختتام پرانھوں نے کہا کہ یہ فنڈز سیلابی پانی اترنے کے بعد ریلیف کی ضرورتوں کو پوراکرنے کے لیے فراہم کی جائے گا۔پانچ کروڑ ڈالر کی رقم کیری لوگر بل میں بلاک کردی گئی ہے اور اس کے لیے نئی ہدایت جاری ہوگی کہ اسے سیلاب کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری طورپرکام میں لایا جائے ۔فلپ کراؤلی نے کہا کہ شاہ کے مطابق امریکی حکومت ایسے منصوبوں پر دوبارہ غورکرے گی جو حقیقی معنوں میں پانی میں ڈوب چکے ہیں۔ترجمان کے مطابق اس میں زرعی اورمعاشی انفراسٹرکچر کو اہمیت دی جائے گی جو پہلے ہی طویل المیعاد امداد کے منصوبے کا حصہ ہیں۔یہ بیس کروڑ ڈالرکی امداد سیلا ب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اوربحالی کے لیے استعمال کی جائے گی۔