5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کراچی:رینجرز کی کارروائی،9 افراد اسلحہ سمیت گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی:رینجرز کی کارروائی،9 افراد اسلحہ سمیت گرفتار
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 9 افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن اور اسنیپ چیکنگ کے دوران 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔ترجمان کے مطابق گرفتار افراد کی تحویل سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ابتدائی تفتیش کے بعد تمام ملزمان کو بمعہ اسلحہ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔