تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کرینہ کپور بالی وڈ کی سچن ٹنڈولکر ہیں،ارجن رام پال

جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…بالی وڈ اداکار ارجن رام پال لگتا ہے کہ آج کل تعریف کے موڈ میں نظر آتے ہیں ۔ ابھی چند دن قبل وہ بلیک بیوٹی کاجول کی تعریف کرتے نظر آرہے تھے اب انہوں نے شوخ و چنچل اداکارہ کرینہ کپور کی تعریف کرتے ہوئے انہیں بالی وڈ انڈسٹری کا سچن ٹنڈولکر قرار دے دیا ہے۔ ارجن رام پال جواپنی نئی آنے والی کرن جوہر کی پروڈیوس کردہ فلم”وی آر فیملی“ میں ایک ایسے شخص کا کردارنبھاتے نظر آئیں گے جو اپنی سابقہ بیوی(کاجول) اور اپنی دوست (کرینہ) کے درمیان بٹا ہواہے۔37سالہ ارجن کے مطابق کرینہ کپور واقعی بالی وڈ کی بہترین اداکارہ ہے اوربالی وڈ میں ان کی مثال بھارتی کرکٹ کے لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر جیسی ہے اور کرینہ کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ بلیک بیوٹی کاجول کے بہت بڑے فین ہیں اور جب کاجول کی شادی ہورہی تھی تو وہ بہت دلبرداشتہ ہوگئے تھے ، وہ یہ سوچ رہے تھے کہ شاید اپنی پسندیدہ اداکارہ کے ساتھ کبھی فلم میں کام نہیں کرپائیں گے لیکن قسمت نے انہیں دوبارہ موقع دیا اور لوگ انہیں بہت جلد کاجول کے ساتھ بڑی اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.