5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
’تار پر گھر‘ نامی مزاحیہ ڈرامے پر حماس کی برہمی، حامیوں کا دفاع
جنگ نیوز -
غزہ…سینٹرل مانیٹرنگ…رمضان المبارک کی مناسبت سے تیار کردہ کامیڈی کھیل ”تار ر گھر“کے حوالے سے فلسطینی سیا سی قیادت میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے اور انہوں نے اسے فلسطینی شخصیات کی دل آزاری اور تحریک مزاحمت کا مذاق اڑانے سے تعبیر کیا ہے۔غزہ میں فلسطینی وزارت اطلاعات و نشریات نے ایک بیان میں ڈرامہ رمضان کی فلسطین سیریز کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے یہ ڈرامہ مخصوص مقاصد کے لیے تیار کیا گیا ہے اور اس میں حماس کی قیادت کے خلاف بلا جواز پروپیگنڈے کے ساتھ ساتھ فلسطینی وحدت کو نقصان پہنچانے ،ان کے درمیان اختلافات کو مزید گہرا کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس ڈرامہ میں مزاحمتی قیادت کا مذاق اڑاگیا ہے اس لیے اسے بند کرکے اس کے پیش کاروں کے خلا ف سخت کارروائی کی جائے۔بیان کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی زیر نگرانی چلنے والا فلسطینی ٹی وی اسلامی اور قومی اخلاقی اقدار کی نمائندگی نہیں کرتا بلکہ اسلامی اور قومی اقدار کو تاراج کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ڈرامہ رمضان کی فلسطین سیریز ”تار پہ گھر“ بھی اسی پالیسی کا حصہ ہے۔ٹیلی فلم کے کہانی کار عمار فراحین نے اس ڈرامہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کسی شخص یا شخصیات کو نشانہ نہیں بنایا گیااور نہ کسی کی ذاتی حیثیت کو موضوع بنایا گیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے اشیاء کو ان کے ناموں سے موسوم کرکے ٹھوس تنقید کی ہے۔