5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
ملائشیا میں ایشیاء کا سب سے چھوٹی نسل کا مینڈک دریافت
جنگ نیوز -
کوالالمپور…سینٹرل مانیٹرنگ…بورنیو جزیرے پر واقع ملائیشیا کی ریاست سراواک کے کیوبن نیشنل پارک میں ملائیشین یونیورسٹی کے سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے ایشیاء کا سب سے چھوٹی نسل کا مینڈک دریافت کر لیا ہے۔ایک چھوٹے سے پودے پر رہنے والے اس مینڈک کو پودے کے نام سے منسوب کرتے ہوئے Microhyla Nepenthicolaکا نام دیا گیا ہے۔ایک مٹر کے دانے برابرلال اور نارنجی رنگ کے اس مینڈک کا سائز صرف10اعشاریہ6سے12اعشاریہ8ملی میٹر ہے۔