تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

برونائی کے سلطان حسن البلقیہ کے سونے کے جہاز

جنگ نیوز -
بندر سری باغوان…سینٹرل مانیٹرنگ…بیس بلین ڈالر کی جائیداد کے حامل برونائی دارالسلام کے63سالہ سلطان حسن البلقیہ (Hassanal Bolkiah)کی شاہانہ زندگی، بے شمار دولت اور ان کی شاہ خرچیوں سے پوری دنیا واقف ہے۔ حسن البلقیہ ایک جانب جہاں دنیا بھر کی قیمتی اشیاء کو حاصل کرنے کے بارے مشہور ہیں وہیں ان کی مختلف ماڈلوں کی سینکڑوں گاڑیوں اور جہاز بھی ان کے قیمتی اثاثہ جات کی فہرست میں شامل ہیں۔سلطان حسن البلقیہ کے قیمتی اثاثوں میں شامل 2 جہاز ایسے بھی ہیں جنہیں سلطان کی ہدایت پر ازِ سر نو سونے سے ڈیزائن اور سونے سے بنی اشیاء سے سجایا گیا ہے۔233ملین ڈالر مالیت کے ان جہازوں کا اندرون حصہ بالکل نئے سرے سے تخلیق کیا گیا ہے جس میں ہر چھوٹے بڑے فریم اور فرنیچر کو مکمل سونے کی پلیٹوں سے تیار کیا گیا ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.