تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سری دیوی امیتابھ بچن کے ساتھ عن قریب ’بگ بی‘ میں جلوہ گر

جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…با لی ووڈ کی ما ضی کی سپر اسٹار سری دیوی عنقریب اداکا ر امیتا بھ بچن کے مدِمقابل ہندی فلم Big Bمیں جلوہ گر ہونگی تاہم اس کا حتمی فیصلہ ہالی ووڈ کی آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ میرل اسٹریپ کی ہاں یا ناں سے مشروط ہے ۔آر بالکی کی اگلی فلم جس میں وہ بگ بی یعنی کہ امیتابھ بچن کو رومانوی کردار میں سامنے لانا چاہتے ہیں دراصل ہیروئن کے مرکزی کردار میں میرل اسٹریپ کو لینے کے خواہاں ہیں تاہم اگر میرل اسٹریپ نے انکار کردیا تو قرعہِ فال سری دیوی کے نام کا نکلے گا۔واضح رہے کہ اگر میرل اسٹریب ہدایتکار بالکی کی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیتی ہیں تو سری دیوی اور امیتابھ کی جوڑی18سال بعد ایک ساتھ پھر نظر آئے گی جو اس سے قبل خدا گواہ،آخری رستہ اور انقلاب جیسی سپر ہٹ فلموں میں ایک ساتھ کا م کر چکی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.