تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

’تیس مار خان کی شوٹنگ‘،فرح خان کی کیمرا موبائل پر پابندی

جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…بالی ووڈ کی صفِ اول کی ہدایتکارہ فرح خان آجکل اپنی نئی فلم تیس مار خان کی شوٹنگ میں زور و شور سے مصروف ہیں جس میں ایکشن ہیرو اکشے کمار کے ساتھ کترینہ کیف اور اکشے کھنہ اہم کردار ادا کررہے ہیں۔جہاں عامر خان نے اپنی فلم گھجنی میں نیا روپ بھرا وہیں شاہ رُخ خان نے اپنی فلم اوم شانتی اوم میں،اس کے بعد تو جیسے بالی ووڈ فلموں میں اداکاروں کے نئے نئے روپ سامنے آنے لگے اور پریانکا نے اپنی ایک ہی فلم میں بارہ گیٹ اپ بدل لیے۔اسی طرح اپنی فلم تیس مار خان میں فرح خان کترینہ کیف کو ایک بالکل نئے روپ میں سامنے لارہی ہیں اور کترینہ کے اس نئے انداز کو فلم بینوں کے لیے سرپرائز رکھنے کے لیے فرح خان نے فلم کے سیٹ پر کیمرے والے موبائل فون لانے پر پابندی لگادی ہے۔فلم سٹی میں کترینہ کے ساتھ آئٹم سونگ کی عکسبندی میں مصروف فرح نے تمام فلم اسٹاف کے شوٹنگ ایریا میں موبائل فون لیکر آنے کو ممنوع قرار دے دیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.