5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
برطانیہ، لیبر پارٹی کی لیڈر شپ کے لیے سگے بھائی آمنے سامنے
جنگ نیوز -
لندن…سینٹرل مانیٹرنگ…برطانیہ کی لیبر پارٹی کی سربراہی سابق وزیرِ اعظم گورڈن براؤن کے استعفیٰ کے بعد عارضی طور پر پارٹی کے سینئر سیاستدان Harriet Harmanکے پاس ہے تاہم اصل جانشین کے انتخاب اور انتخابی مہم کا مرحلہ زورو شور سے جاری ہے۔لیبر پارٹی کی سربراہی حاصل کرنے کے لیے پانچ امیدوار میدان میں اُترے ہیں جن میں سے دو آپس میں سگے بھائی ہیں۔متفرق سوچوں کے حامل ڈیوڈ اور ایڈ ملی بینڈ ناصرف پارٹی کی سربراہی حاصل کرنے کے لیے ایک دوسرے کے مدِ مقابل آگئے ہیں بلکہ زورو شور سے ایک دوسرے کے خلاف مہم چلانے میں بھی مصروف ہیں۔25ستمبر کو ہونے والی لیبر پارٹی کانفرنس میں انتخابات کے نتائج جو بھی رہیں تاہم ملی بینڈ خاندان میں آپسی خلیج بیحد صاف نظر آرہی ہے جس نے دونوں بھائیوں کی والدہ کو بھی پریشان کردیا ہے ۔واضح رہے کہ پارٹی انتخابات میں ڈیوڈ اور ایڈملی بینڈ کی والدہMarion Kozakدونوں بھائیوں کو اس عہدے کے لیے موزوں نہیں سمجھتی ہیں اور اسی لیے وہ خاتون امیدوارDiane Abbottکی حمایت کررہی ہیں۔