5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سیلاب زدگان کی کراچی آمد، ٹرانسپورٹ کی عدم فراہمی کا شکوہ
جنگ نیوز -
ٹھٹھہ… ٹھٹھہ اور ملحقہ علاقوں میں ممکنہ سیلابی ریلے کے پیش نظر نقل مکانی کرکے سیلاب زدگان کی کراچی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے،تاہم کراچی پہنچنے والے افراد نے حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹ کی عدم فراہمی کا شکوہ کیا ہے۔ ٹھٹھہ میں ممکنہ سیلابی ریلے کے پیش نظر نقل مکانی کرکے کراچی آنے افراد کی آمد کا سلسلہ رات گئے سے جاری ہے، جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سسی ٹول پلازہ نیشنل ہائی وے پر بڑی تعداد میں کراچی پہنچنے والے سیلاب متاثرین نے بتایا کہ ٹھٹھہ اور گردونواح میں ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،،جبکہ حکومت کی جانب سے کئے گئے انتظامات بھی غیر تسلی بخش ہیں،،سسی ٹول پلازہ پر پولیس کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں سے کراچی آنے والے افراد کی اندراج اور گاڑیوں کے نمبر پلیٹ نوٹ کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔