تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

چین کا بھارتی آرمی جنرل بی ایس جسوال کو ویزہ دینے سے انکار

جنگ نیوز -
بیجنگ…چین کی جانب سے بھارتی جنرل آفیسر کمانڈنگ انچیف،ناردرن ایریا کمان کو ویزا دینے سے انکار پر بھارت نے چین کے ساتھ تمام دفاعی وفود کے تبادلے منسوخ کردیے ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کا موقف ہے کہ جنرل بی ایس جسوال متنازع علاقے مقبوضہ کشمیر کے بھی ذمہ دار ہیں ۔ اس لیے بیجنگ ان کا خیر مقدم نہیں کرسکتا ۔۔اس کے فوری بعد بھارت نے چین کے دو دفاعی اہلکاروں کو دلی آنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے جب کہ بھارتی فوجی حکام کا چین کا دورہ بھی ملتوی کردیا گیا ہے ۔ادھر بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کو چین کے رویے پر تشویش ہے اور ان تمام معاملات پر چین سے بات چیت جاری ہے ۔ماضی میں بھی کئی بار چین مقبوضہ کشمیر اور ارن آنچل کے رہائشیوں کو ویزہ دینے سے انکار کرتا رہا ہے ۔ارن آنچل کے بارے میں چین کا دعوی ہے کہ یہ اس کا علاقہ ہے ۔جنرل بی ایس جسوال نے ناردرن ایریا کی کمان اکتوبر 2009 میں سنبھالی تھی ۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.