5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
اے ٹی پی ٹینس:اعصام الحق اور روہن پوبننا سیمی فائنل میں پہنچ گئے
جنگ نیوز -
نیویارک…پاکستان کے اعصام الحق اور بھارت کے روہن پوبننا اے ٹی پی ورلڈ ٹور کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ امریکہ کے شہر نیو ہوین میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پاک بھارت جوڑی کا مقابلہ تھا کازخستان کے اینڈرے گولوبیو اور ازبکستان کے ڈینس اسٹومن سے، اعصام اور روہن نے میچ میں بہترین کارکردگی دکھائی، پہلے سیٹ میں پاک بھارت جوڑی نے چھ تین سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرا سیٹ سات چھ سے جیت کر میچ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئے، سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ بھارت کے مہیش بھوپاتی اور بیلاروس کے میکس مرنی پر مشتمل جوڑی سے ہوگا۔