5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتیں زوال پذیر ہونا شروع
جنگ نیوز -
سنگاپور…ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کے سودے 73 ڈالر فی بیرل سے نیچے ٹریڈ ہورہے ہیں۔ایشیائی مارکیٹس میں امریکی خام تیل اکتوبرکے سودے 37 سینٹس کمی کے بعد 72 ڈالر 99 سینٹس فی بیرل جبکہ لندن برینٹ اکتوبر کے سودے 33 سینٹس کمی کے بعد 74 ڈالر 69 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہوتے دیکھے گئے۔جمعرات کو امریکی فیڈرل ریزرو کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیداواری شعبے میں ست روی کے باعث خام تیل کی خریداری میں کمی دیکھی جارہی ہے۔