تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سیلاب سے متاثرہ ڈسٹرک کورٹس نوشہرہ کے لئے ایک کروڑ روپے منظور

جنگ نیوز -
پشاور…وزیر اعلی خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی نے سیلاب سے متاثرہ ڈسٹرک کورٹس نوشہرہ کے لئے ایک کروڑ روپے منظور کرلئے ہیں۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی نے نوشہرہ ڈسٹرک کورٹس کی تعمیر مرمت کے لئے ایک کروڑ روپے منظور کرلئے ہیں۔ جو ہنگامی بنیادوں پر خرچ کئے جائیں گے۔ حالیہ سیلاب سے ڈسٹرک کورٹس نوشہرہ کی عمارت کو نقصان پہنچا تھا۔ اور ریکارڈ بھی تباہ ہوگیا تھا۔ جس کے بعد ججوں نے عدالت کے احاطے میں کام شروع کیا تھا۔ سیلاب سے مالاکنڈ میں عدالتوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.